LIVE

کینیڈا نے دو چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک
May 20, 2022
 

پابندی کافیصلہ سکیورٹی ایجنسیز نے بھرپور جائزےاور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا ہے: وزیر صنعت/ فائل فوٹو

کینیڈا نے سکیورٹی خدشات کے  پیش نظر دو چینی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیوں کی مصنوعات اور سروسز پر پابندی عائد کردی۔

کینیڈا کے وزیرصنعت نے بتایاکہ پابندی کافیصلہ سکیورٹی ایجنسیز نے بھرپور جائزےاور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔

اس سے قبل امریکا بھی چینی کمپنیوں پر 5 جی ٹیکنالوجی کے ذریعے جاسوسی کے الزام میں پابندی عائد کرچکاہے۔