LIVE

ملکی سیاسی صورتحال کے باعث میر پور خاص میں شیڈول آموں کی سالانہ نمائش منسوخ

ویب ڈیسک
May 23, 2022
 

اس نمائش میں ہر سال آم کی 200 سے زائد مختلف اقسام رکھی جاتی ہیں— فوٹو:فائل

ملکی سیاسی صورتحال کے باعث میر پور خاص میں شیڈول آموں کی سالانہ نمائش منسوخ کردی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت گہرام بلوچ کے مطابق آموں کی 57 ویں سالانہ نمائش 3 سے 5 جون تک جاری رہنا تھی جس کیلئے تیاریاں ابتدائی مراحل میں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ نمائش کی انتظامی کمیٹی نے پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں آموں کی نمائش کی منسوخی کا فیصلہ کیا۔

اان کا کہنا تھا کہ آموں کی کم پیداوار کے علاوہ کاشتکاروں اور ضلعی انتظامیہ کی بلدیاتی انتخابات میں مصروفیات آموں کی نمائش کی منسوخی کی بڑی وجہ بنی۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دو سال سے کورونا کے باعث آموں کی نمائش نہیں ہوسکی تھی۔ اس نمائش میں ہر سال آم کی 200 سے زائد مختلف اقسام رکھی جاتی ہیں۔