LIVE

نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے، اہلخانہ

ویب ڈیسک
May 27, 2022
 

فوٹو:فائل

اسکردو: نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے۔

‎ علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے جس کے وجہ سے  وہ ریجنل اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اہل خانہ کے مطابق  66 سالہ علی رضا 1986 سے  کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ تھے، انہوں نے 8ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 بار سر کیا تھا۔

‎ علی رضا نے رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق علی رضا سد پارہ کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے اولڈینگ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔