LIVE

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے کمی

ویب ڈیسک
June 01, 2022
 

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا/ فائل فوٹو

 آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے لیکویفائیڈ  پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی فی کلوقیمت میں 13 روپےکمی کردی ۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن  جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق ایل پی جی کے گھریلوسلنڈرکی قیمت میں 155 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2581 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9931 روپے مقرر کی گئی ہے۔