LIVE

دانتوں کی غلط سرجری نے بھارتی اداکارہ کا چہرہ بگاڑ دیا

ویب ڈیسک
June 20, 2022
 

دانتوں کی غلط سرجری نے بھارتی اداکارہ سواتی ستیش کا چہرہ بگاڑ دیا۔— فوٹو: بھارتی میڈیا

دانتوں کی غلط سرجری نے بھارتی اداکارہ سواتی ستیش کا چہرہ بگاڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی مقامی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سواتی ستیش نے اس امید پر روٹ کنال کی سرجری کروائی تھی کہ اس سے انہیں اپنے دانتوں کے درد سے نجات  ملے گی لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ یہ سرجری ان کا چہرہ ہی بگاڑ دے گی۔

سوشل میڈیا پر سواتی کی سرجری سے قبل اور بعد کی تصاویر کا موازنہ کیا جارہا ہے جس واضح طور پر دیکھا جاسکتا کے کہ سرجری کے بعد اداکارہ کے ہونٹ۔ منہ اور ناک کافی حد تک سوج گئے ہیں۔

فوٹو: بھارتی میڈیا

 تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سواتی کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کے لیے کافی پریشان ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق 20 دن ہوچکے ہیں کہ اداکارہ کا چہرہ سوجا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور اس کا اندازہ ہی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کس قدر تکلیف اور صدمے میں مبتلا ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سواتی کلینک کے خلاف قانونی کارروائی پر بھی  غور کر رہی ہیں تاہم وہ اب دوسرے اسپتال سے اپنے سوجے ہوئے چہرے کا بھی علاج کروا رہی ہیں۔