26 اپریل ، 2021
بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل کوئنا مترا اپنی پلاسٹک سرجری کے حوالے سے ہونے والی افواہوں پر بالآخر بول پڑیں۔
خیال رہےکہ کوئنا مترا نے چند سال قبل پلاسٹک سرجری کروائی تھی جس کے بعد جب وہ میڈیا کے سامنے آئیں تو انہیں سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا اور یہ افواہ پھیل گئی کہ کوئنا مترا کی سرجری غلط ہوگئی ہے جس کے باعث ان کا حلیہ بگڑ گیا ہے۔
اس کے بعد کوئنا مترا بالی وڈ سے بھی غائب ہوگئی تھیں تاہم اب انہوں نے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ ان کی سرجری میں کوئی غلطی نہیں ہوئی تھی بلکہ ان کے جسم نے جو ردعمل دیا اس کے باعث ان کے گالوں کی ہڈیاں سوج گئی تھیں اور ٹانگوں پر بھی سوجن ہوگئی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان کا پہلا تجربہ تھا اس لیے انہیں پتہ نہیں تھا کہ ان کا جسم کیسا ردعمل دے گا، چہرے اور ٹانگوں کی سوجن ختم ہونے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ گیا۔