LIVE

اداکارہ اریبہ حبیب نے قربانی کا جانور خرید لیا

ویب ڈیسک
June 21, 2022
 

اداکار نے انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے قربانی کے جانور کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی اور اللہ کا شکر بھی ادا کیا/ فوٹو انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب نے قربانی کے لیے  بیل خرید لیا۔

اداکار نے انسٹاگرام پر   مداحوں کے لیے قربانی کے جانور کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی اور اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔

تصویر اور ویڈیو  ایک کیٹل فارم کی ہے جس  میں اریبہ کو قربانی کے جانور کے ساتھ کھڑے ، پیار کرتے اور اسے گھماتے دیکھاجاسکتا ہے،  اداکارہ نے اپنے بیل کا نام شیر خان رکھا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔