LIVE

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک دن میں زیادہ رقم جمع کرائے جانے کا نیا ریکارڈ بن گیا

ویب ڈیسک
June 21, 2022
 

آج روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے جو کہ ایک دن میں اب تک جمع ہونے والی سب سے زیادہ رقم ہے، اسٹیٹ بینک— فوٹو: فائل

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ایک دن میں سب سے زیادہ رقم جمع کرائے جانے کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے جو کہ ایک دن میں اب تک جمع ہونے والی سب سے زیادہ رقم ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اب تک جمع ہونے والی رقم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔