LIVE

کشمالہ طارق کی چوری شدہ گاڑی مل گئی، چور کون نکلا؟

ویب ڈیسک
June 23, 2022
 

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی محتسب کی کار 26 اپریل کو اسلام آباد سے چوری ہوئی تھی— فوٹو: فائل

راجن پور :  وفاقی محتسب کشمالہ طارق کی چوری شدہ گاڑی برآمد کرلی گئی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی محتسب کی کار 26 اپریل کو اسلام آباد سے چوری ہوئی تھی۔

ترجمان کے مطابق کار چوری کرنے والا ملزم کشمالہ طارق کا ہی ڈرائیور تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نوکری سے نکالنے پر ڈرائیور  نے کار چوری کی تھی، تھانہ سکریٹریٹ اسلام آباد میں چوری کامقدمہ درج کیا گیا تھا۔