LIVE

پیپلز بس سروس کے آغاز پر فیصل قریشی کا عوام کے نام پیغام

ویب ڈیسک
June 27, 2022
 

ٹوئٹر پر پی پی رہنما شرجیل میمن نے فیصل قریشی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے/ فائل فوٹو

پیپلز بس سروس کے آغاز  پر  پاکستانی اداکار فیصل قریشی کا پیغام بھی سامنے آگیا۔

ٹوئٹر پر پی پی رہنما شرجیل میمن نے فیصل قریشی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں پیپلز بس سروس سے متعلق عوام کے نام پیغام دیتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ’ آج سے پیپلز بس سروس شروع ہوگئی ہے ، خواری کے پیچھے نہ بھاگیں پیپلز بس سروس سے جائیں ‘۔

کراچی کے شہریوں کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی بس سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے  جس کا افتتاح چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے مطابق پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی سے براستہ، شارع فیصل، میٹروپول، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور تک بسیں چلائی جائیں گی۔