LIVE

کراچی میں کورونا کی شرح 19 فیصد سے زائد ریکارڈ

ویب ڈیسک
June 30, 2022
 

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2043 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 390 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی/ فائل فوٹو

کراچی میں کورونا وائرس  کی مثبت شرح میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2043  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 390 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 19.09 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں مجموعی طورپرکوروناکی شرح 7.29 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ حیدرآباد میں یہ شرح 0.15 فیصد رہی۔