ملک میں کورونا کی شرح 3 فیصد سے زیادہ، مزید 2 اموات

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 813 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 641 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی—فوٹو فائل
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 813 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 641 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی—فوٹو فائل

پاکستان  میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 813 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 641 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی شرح 3.41 فیصد رہی اور 2 افراد انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 119 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہےکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی اس وقت کورونا کی چھٹی لہر کی لپیٹ میں ہے جہاں سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

مزید خبریں :