LIVE

زارا نور نے عالیہ کی حمایت کردی

ویب ڈیسک
June 30, 2022
 

جب اداکارہ کے ہاں بچے کی آمد متوقع ہو تو معاشرہ سمجھتا ہے کہ اب یہ کسی کام کے قابل نہیں ہے: زارا نور—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ زارا نور عباس بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے امید سے ہونے کے بعد بھارتی میڈیا پر گردش کرتی افواہوں سے متعلق بول پڑیں۔

جب عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر امید سے ہونے کی خبر دی تو بھارتی میڈیا پر خبریں آئیں کہ عالیہ نے اپنا حمل اسی طرح پلان کیا تھا کہ ان کی شوٹنگ کی تاریخوں میں رکاوٹ نہ ہو اور عالیہ کو ان کے شوہر رنبیر بیرونِ ملک لینے جائیں گے اور پھر وہ واپس ممبئی آئیں گی۔

ان خبروں پر اداکارہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور اب اداکارہ زارا نور عباس نے بھی اسی حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔

زارا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ 'میں سمجھتی تھی کہ شاید پاکستان کے لوگ ہی ایسی ذہنیت رکھتے ہیں، خاص طور پر جب برانڈز نے مجھے کام دینا بند کردیا کیونکہ انہیں پتا چلا تھا کہ میں امید سے ہوں'۔

اسکرین شاٹ

اداکارہ نے کہا کہ 'جب اداکارہ کے ہاں بچے کی آمد متوقع ہو تو معاشرہ سمجھتا ہے کہ  اب یہ کسی کام کے قابل نہیں ہے، خواتین ہر چیز اور کام میں ماہر ہوتی ہیں، وقت آگیا ہے کہ اپنا فیصلہ دوسروں پر تھوپنے والوں کو یہ بات سمجھ آ جائے‘۔