LIVE

سینیئر صحافی ایاز امیر پر حملے کا مقدمہ لاہور کے تھانے قلعہ گجر سنگھ میں درج

ویب ڈیسک
July 02, 2022
 

فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور: سینیئر صحافی ایاز امیر پر حملے کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ایاز امیر کے ڈرائیور کی مدعیت میں 6 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کی رات کو لاہور میں سینیئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ایاز امیر نجی ٹی وی کے دفتر سے نکلے تو ایبٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے روکا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

حملہ آوروں نے تشدد کر کے ایاز امیر سے موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا۔