LIVE

عدالت نے مویشی منڈی کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے کا کیس نمٹا دیا

امین انور
July 02, 2022
 

ملزمان پر میونسپل کمیٹی غربی میں مویشی منڈی کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر من پسند ٹھیکیدار کو دے کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا: سرکاری وکیل — فوٹو: فائل

کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت نے تین ملزمان کے خلاف مواچھ گوٹھ مویشی منڈی کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا۔

مواچھ گوٹھ مویشی منڈی کا ٹھیکہ غیرقانونی طور  پر دینے کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزمان میونسپل چیئرمین اشفاق ملاح،  ڈپٹی ڈائریکٹر  ٹیکسز محبوب ندیم بیگ اور ٹھیکیدار طارق علی کو سزائیں سنا دیں۔

عدالتی فیصلے میں تینوں ملزمان کو ساڑھے 3 سال قید کی سزا کے ساتھ 50-50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان پر میونسپل کمیٹی غربی میں مویشی منڈی کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر من پسند افرادکو دے کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔