LIVE

لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی سے 20 سالہ طالبہ لاپتہ

میاں عابد
July 15, 2022
 

فوٹو:فائل

لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی سے 20 سالہ طالبہ لاپتہ ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درج ایف آئی آر کے مطابق الحافظ ٹاؤن مرغزار کالونی کی 20 سالہ لائبہ خان کو بھائی نے صبح جیل روڈ پر یونیورسٹی کے گیٹ پر اتارا جس کے بعد وہ  یونیورسٹی کے اندر چلی گئی تھی۔

تاہم جب بھائی ساڑھے 11 بجے لینے گیا لیکن وہ باہر نہ آئی ،اس کا موبائل فون بھی بند ملا تاہم شام تک انتظار کے بعد پولیس کو اطلاع کی تو مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق طالبہ کی بازیابی کیلئے کوشش جاری ہے،جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔