LIVE

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے ساتھ این اے 245 کراچی کا ضمنی الیکشن بھی ملتوی

نوشین یوسف
July 20, 2022
 

فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے ساتھ کراچی میں این اے 245 کا ضمنی الیکشن بھی ملتوی کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 245 کاضمنی الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے، این اے 245 کراچی میں ضمنی الیکشن 27 جولائی کو شیڈول تھا۔

خیال رہےکہ این اے 245 کی نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 245 کراچی کا ضمنی انتخاب اب 21 اگست 2022 کو ہوگا۔

دوسری جانب سندھ میں 24 جولائی کو ہونے والے دوسرے مرحلےکا بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی کردیا گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب 28  اگست 2022 کو ہوگا۔

ذرائع  کے مطابق کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے باعث انتخابات ملتوی کرنےکی درخواست کی گئی تھی، یہ فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ، چیف سیکرٹری، جی ڈی اے اور صوبائی الیکشن کمشنرکی درخواست پرکیا گیا۔