Time 20 جولائی ، 2022
پاکستان

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا گیا

چیف سیکرٹری سندھ کی درخواست پربلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا: ذرائع— فوٹو: فائل
چیف سیکرٹری سندھ کی درخواست پربلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا: ذرائع— فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی  کردیا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری سندھ کی درخواست پربلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے باعث انتخابات ملتوی کرنےکی درخواست کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ، چیف سیکرٹری، جی ڈی اے اور صوبائی الیکشن کمشنرکی درخواست پرکیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب 28 اگست 2022 کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر، عوام کی درخواستوں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ پرکیا گیا۔

خیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو پولنگ ہونا تھی۔

مزید خبریں :