LIVE

آئی ایم ایف نے دنیا کے معاشی منظرنامے کو غیر یقینی قرار دے دیا

ویب ڈیسک
July 27, 2022
 

2022 میں عالمی جی ڈی پی میں تین اعشاریہ دو فیصد جبکہ 2023 میں دو اعشاریہ نو فیصد ہوگا: آئی ایم ایف— فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے دنیا کے معاشی منظرنامے کو غیر یقینی قرار دے دیا۔

آئی ایم ایف کے مطابق 2022 میں عالمی جی ڈی پی میں تین اعشاریہ دو فیصد جبکہ 2023  میں دو اعشاریہ نو فیصد ہوگا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بھی ابتر رہے گی۔

عالمی ادارہ پہلے ہی کہہ چکا کہ مالی سال 23-2022 میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 4 فیصد رہ جائے گی۔