LIVE

کرینہ نے تیسری بار حاملہ ہونے کی افواہ سن کر کیا ردعمل دیا؟

ویب ڈیسک
July 31, 2022
 

تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ کرینہ کپور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور اب وہ تیسری بار ماں بنیں گی__فوٹو فائل

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے تیسری مرتبہ حاملہ ہونے کی افواہوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

کچھ دن قبل کرینہ کپور  اپنے بیٹوں اور شوہر سیف علی خان کے ہمراہ لندن میں چھٹیاں منانے گئیں تو وہاں سے اداکارہ کی ایک تصویر سامنے آئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، تصویر میں کرینہ کا وزن تھوڑا سا بڑھا ہوا نظر آ رہا تھا۔

تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ کرینہ کپور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور اب وہ تیسری بار ماں بنیں گی۔

فوٹو : انسٹاگرام

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا 'میں 40 دن سے چھٹیوں پر تھی اور میں نے جتنے پیزا کھائے ان کی تعداد گننا بھول گئی، لوگوں کو اندازہ ہونا چاہیے کہ ہم بھی انسان ہیں'۔

کرینہ نے کہا 'جب میں نے یہ افواہ سنی تو میرا پہلا ردعمل یہ تھا کہ کیا مطلب ہے کہ میں حاملہ ہوں؟ کیا میں کوئی مشین ہوں؟ یہ فیصلہ مجھ پر ہی چھوڑ دیں نا'۔

اداکارہ نے مداحوں کے لیے پیغام میں کہا کہ 'دیکھیں ہم بھی آپ سب کی طرح انسان ہیں،آج کل کے دور میں، میں وہ اداکارہ ہوں جو سب سے زیادہ سچی ہوں، میں نے اس وقت بھی کام کیا جب میں 8 یا 7 ماہ کی حاملہ تھی، میں کبھی لوگوں سے کچھ نہیں چھپاتی، نہ ہی یہ کہتی ہوں کہ میں بالکل پرفیکٹ ہوں، ہر کسی کو زندگی اپنی طرح سے جینے کا حق ہونا چاہیے'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر ان افواہوں کی تردید کی تھی۔