19 جولائی ، 2022
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے تیسری بار حاملہ ہونے کی خبروں کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔
گزشتہ دنوں کرینہ کے ایک دوست نے تصویر شیئر کی تھی جس میں کرینہ کے ساتھ ان کے شوہر سیف علی خان بھی موجود تھے۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور مداحوں نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں۔
کرینہ کپور ان دنوں اپنے دونوں بیٹوں تیمور اور جے اور شوہر سیف علی خان کے ہمراہ لندن میں چھٹیاں منارہی ہیں۔
اب کرینہ کپور نے ان قیاس آرائیوں پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے حاملہ ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
اپنے انسٹاگرام پر کرینہ نے لکھا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں، سیف کہتے ہیں کہ وہ پہلے ہی ملک کی آبادی بڑھانے میں کافی حصہ ڈال چکے ہیں۔