LIVE

’والدین ہوتے تو بہت خوش ہوتے‘، ابرار الحق نے غلاف کعبہ سینے کی ویڈیو شیئر کر دی

ویب ڈیسک
July 31, 2022
 

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں ابرارالحق کو غلافِ کعبہ پر سوئی سے ٹانکے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے/اسکرین گریب

معروف گلوکار اور سماجی رہنما ابرارالحق نے غلاف کعبہ اپنے ہاتھ سے سینے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں ابرارالحق کو غلافِ کعبہ پر سوئی سے ٹانکے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔


ویڈیو کے ساتھ جاری پیغام میں ابرار الحق نے لکھا کہ’ آج میرے والدین زندہ ہوتے تو بہت خوش ہوتے کہ ان کے گناہ گار بیٹے کو اللّٰہ تعالیٰ نے اس سال کے نئے غلافِ کعبہ پر سونے کے دھاگے سے ایک ٹانکا لگانے کی سعادت دی ہے ‘

واضح رہے کہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار یکم محرم کو غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی گئی۔