LIVE

کامن ویلتھ گیمز: آسٹریلیا نے میڈلز کی نصف سنچری مکمل کرلی

ویب ڈیسک
August 01, 2022
 

آسٹریلیا نے 52 تمغے جیت لیے، آسٹریلوی ایتھلیٹس نے 22 گولڈ، 13 سلور اور 17 برانز میڈلز جیتے/ فوٹو سوشل میڈیا

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا نے میڈلز کی نصف سنچری مکمل کرلی۔

آسٹریلیا نے 52 تمغے جیت لیے، آسٹریلوی ایتھلیٹس نے 22 گولڈ، 13 سلور اور 17 برانز میڈلز جیتے۔

کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ  34 میڈلز کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 19 کے ساتھ تیسرے ، جنوبی افریقا4  جب کہ بھارت اور کینیڈ ا3 ، 3  گولڈ میڈلز جیت چکے ہیں۔