کھیل
Time 31 جولائی ، 2022

بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کو بڑا دھچکا

کن کشن کا شکار ہونے کے باعث ندا ڈار میچ میں شرکت نہیں کریں گی/فوٹوفائل
کن کشن کا شکار ہونے کے باعث ندا ڈار میچ میں شرکت نہیں کریں گی/فوٹوفائل

کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے خلاف بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ 

اطلاعات ہیں کہ کن کشن کا شکار  ہونے کے باعث ندا ڈار میچ میں شرکت نہیں کریں گی اور ان کی جگہ ایمن انور کو  12 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

  بھارت کے خلاف پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف، منیبہ صدیقی، ارم جاوید، عمیمہ سہیل، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، فاطمہ ثنا، طوبیٰ حسن، ڈیانا بیگ، انعم امین، کائنات امتیاز اور ایمن انور شامل ہیں۔

 یاد رہے کہ ندا ڈار بارباڈوس کے خلاف میچ میں سر پر گیند لگنے کے باعث کن کشن کا شکار ہوئی تھیں  تاہم ندا ڈار کی طبعیت بہتر ہے لیکن  ڈاکٹرز مزید 5 روز ان کی طبعیت کا جائزہ لیں گے۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی ہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ آج دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :