LIVE

کراچی: دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست مسترد

امین انور
August 01, 2022
 

عدالت کی تفتیشی افسر کو 6 اگست تک کیس کا ضمنی چالان جمع کرانے کی ہدایت/ فائل فوٹو

کراچی کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست کو مسترد کردیا۔

دوسری جانب  تفتیشی افسر نے مقدمے کا ضمنی چالان پیش کرنے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کرلی جس پر  عدالت نے تفتیشی افسر کی مہلت کی درخواست کو منظور کرلیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو 6 اگست تک ضمنی چالان جمع کرانے کی مہلت دی اور کیس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔