30 جولائی ، 2022
شادی کے بعد ظہیر اور دعا زہرا کا پہلا انٹرویو کرنے والی ماڈل زنیرہ ماہم نے دعا کے سسرال جاکر ایک ویڈیو بنائی جس میں انھوں نے دعا کے سسرالی گھر کے اندر کے مناظر دکھائے اور ظہیر کے اہلخانہ سے گفتگو کی ۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں زنیرہ ماہم نے دعا کا کمرہ دکھایا جس میں ایک چھوٹے سے کمرے میں بیڈ، الماری ، دعا کے بیگز اور کپڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔
ویڈیو میں موجود صحافی نے ظہیر کے بڑے بھائی شبیر کی اہلیہ اور ان کے چار بچوں سے متعلق بھی بتایا اور ظہیر کی والدہ سے ملواتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ’گینگ‘ ہے جو 2011 میں بیوہ ہو گئی تھیں اور جب سے اب تک یہ اپنے بچوں کو خود اکیلے پال رہی ہیں۔
ظہیر کی والدہ پنجاب یونیورسٹی میں گریڈ 4 ملازمہ ہیں جبکہ بھائی جونیئر کلرک ہیں، ان کے اکاؤنٹ بند کر دیے گئے ہیں اور تنخواہیں بھی بند ہیں، ظہیر اور شبیر ضمانت ہو جانے کے باوجود کراچی میں پولیس کی حراست میں ہیں۔
دوسری جانب دعا کی والدہ نے ایک ویڈیو پیغام میں ہاتھ میں قرآن پاک کا سپارہ اٹھاتے ہوئے اپیل کی کہ میں اور میرے بچے گینگ نہیں ہیں جس طرح لوگ ہم پر الزامات لگا رہے ہیں، برائے مہربانی ایسا نہ کریں۔