LIVE

ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے چارج سنبھالتے ہی کیا بیان جاری کیا؟

اعزاز سید
August 01, 2022
 

ڈی جی ایف آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایمانداری، فرض شناسی اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے گا— فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محسن حسن بٹ نے چارج سنبھال لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایمانداری، فرض شناسی اور قانون کی عمل داری کو  یقینی بنایا جائے گا، پبلک سروس ڈیلیوری بہتربنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں گے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے مزید کہا کہ سائبر کرائمز جیسے چیلنجز کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہوگی، کسی کوبھی شہریوں کی عزت وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جعلی، قابل اعتراض ،نفرت آمیز مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مؤثرحکمت عملی اپنائی جائے گئی۔