LIVE

پی ٹی آئی کی دو نمبری دیکھیں 11 ممبران ڈی نوٹیفائی کرنے پر عدالت چلےگئے، راجہ ریاض

ویب ڈیسک
August 01, 2022
 

فوٹو: NAofPakistan

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نےکہا ہےکہ اگر  عمران خان قومی اسمبلی میں آکر بیٹھیں تو استعفیٰ دینےکے لیے تیار ہوں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 ممبران کو ڈی نوٹی فائی کیا، ان کی دو نمبری دیکھیں اب وہ فیصلےکے خلاف عدالت گئے ہیں۔

 راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اگر استعفےکی بات کرتے ہو تو فرح خان کی کرپشن کا جواب دو، میں استعفیٰ دینےکو تیار ہوں۔

 اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ عمران خان کو کرپشن اور فارن فنڈنگ پر جواب دینا ہوگا۔