Time 01 اگست ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی ارکان نے کیسے استعفے دیے کہ تنخواہ لے رہے ہیں لاجز بھی نہیں چھوڑ رہے: وزیر قانون

اگر آپ کے ممبران نے استعفے دے دیے ہیں تو تنخواہ نہ لیں، استعفے دے دیے ہیں تو سرکاری گاڑی واپس کریں، لاجز چھوڑیں: اعظم نذیر تارڑ— فوٹو: فائل
اگر آپ کے ممبران نے استعفے دے دیے ہیں تو تنخواہ نہ لیں، استعفے دے دیے ہیں تو سرکاری گاڑی واپس کریں، لاجز چھوڑیں: اعظم نذیر تارڑ— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے کیسے استعفے دیے ہیں کہ ممبران تنخواہ بھی لے رہے ہیں لاجز بھی نہیں چھوڑ رہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور کے وزراء نے ابھی تک منسٹر انکلیو میں گھر نہیں چھوڑے، اگر  آپ کے ممبران نے استعفے دے دیے ہیں تو تنخواہ نہ لیں، استعفے دے دیے ہیں تو سرکاری گاڑی واپس کریں، لاجز چھوڑیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر  پی ٹی آئی کے مقرر کردہ ہیں، غیر ملکی فنڈنگ کیس کی وجہ سے الیکشن کمیشن پر چڑھائی مناسب نہیں، آپ کی مرضی کے فیصلے نہیں آتے تو ایسے چڑھائی تو مت کریں، الیکشن کمیشن پر پہلے بھی آپ نے چڑھائی کی اور پھر تحریری معافی مانگی۔

مزید خبریں :