LIVE

بلوچستان میں سیلاب سے تباہی، وزیراعظم کی قوم سے آگے بڑھنے کی اپیل

ویب ڈیسک
August 02, 2022
 

میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے بڑھے اور تکلیف میں مبتلا ہمارے بہن اور بھائیوں کی مدد کرے: شہباز شریف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: بلوچستان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور کردار ادا کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی انتظامیہ، این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کا خاص طور پر مشکور ہوں ۔

وزیر اعظم نے قوم کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے بڑھے اور تکلیف میں مبتلا ہمارے بہن اور بھائیوں کی مدد کرے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم سیلاب سے پیدا شدہ مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے کئی محاذوں پر کام کر رہے ہیں، چیلنج یقیناً بہت بڑا ہےلیکن اس چیلنج سے نمٹنے کا ہمارا عزم اس سے بھی مضبوط تر ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی نا قابل بیان ہے،  حکومت کے تمام اداروں نے ضرور یات کو سامنے رکھتے ہوئے ریسکیو اور ریلیف کا کام اور تیز کر دیا ہے، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک متاثرین کی آبادکاری مکمل نہیں ہو جاتی۔