Time 02 اگست ، 2022
پاکستان

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں:جاں بحق افراد کی تعداد 149 ہوگئی

 
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بلوچستان میں بارشیں تو قدرے تھم گئیں لیکن بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں تھم نہ سکیں، مزید 13افراد کی اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 149 ہوگئی۔

پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے)  کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ، ژوب، پشین میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تین، تین جبکہ مستونگ میں دو، ہرنائی اور واشک میں ایک،ایک اموات کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 149جبکہ زخمیوں کی تعداد 74ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں متاثرہ مکانات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 13 ہزار 975 ہوگئی ہے جن میں سے 3 ہزار 556مکمل جبکہ 10 ہزار 429جزوی طور پر متاثر ہیں ۔صوبے میں اب تک 1لاکھ 98ہزار 461ایکڑ زرعی زمین، 670کلو میٹر روڈ، 16 پل متاثر جبکہ 23 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوچکے ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سب سے زیادہ کوئٹہ میں 20، پشین میں 15،ژوب میں 13،قلعہ سیف اللہ میں 10،کیچ میں 8،لسبیلہ میں 7اموات ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :