LIVE

امریکی ڈرون حملے میں ایمن الظواہری کی ہلاکت، افغان نائب وزیراعظم کا ردعمل آگیا

ویب ڈیسک
August 03, 2022
 

افغان حکومت امریکی فوج کی کابل میں ایک گھر پربمباری کی مذمت کرتی ہے: عبدالسلام حنفی— فوٹو: فائل

کابل: افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے امریکی ڈرون حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں امریکا نے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق عبدالسلام حنفی نے کہا کہ افغان حکومت امریکی فوج کی کابل میں ایک گھر پربمباری کی مذمت کرتی ہے، امریکی بمباری افغانستان کی خودمختاری اور دوحہ امن معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

عبدالسلام حنفی نے مزید کہا کہ امریکی بمباری ناقابل برداشت اقدام ہے، افغان حکومت دوحہ امن معاہدے کی پابند ہے، افغان سر زمین دوسروں کے خلاف استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی۔