LIVE

یو اے ای: ڈرائیورز کے رویئے اور میٹر کی نگرانی کرنیوالی اسمارٹ ٹیکسی متعارف

ویب ڈیسک
August 05, 2022
 

پہلی اسمارٹ ٹیکسی شارجہ میں متعارف کرائی گئی جو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات میں اسمارٹ ٹیکسی متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے ڈرائیورز کے مسافروں سے رویئے اور کرائے کے میٹر کی نگرانی کی جاسکے گی۔

خلیجی میڈیا کےمطابق یہ پہلی اسمارٹ ٹیکسی شارجہ میں متعارف کرائی گئی جو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔

اس اسمارٹ ٹیکسی میں سینسر،کیمرا اور موبائل ڈیٹا یونٹ کو ایک سسٹم کے ساتھ جوڑا گیا ہے، مصنوعی ذہانت کی مدد سے اسمارٹ ٹیکسی کو گاڑیوں کے آپریشنز اور حفاظت کے ساتھ استعمال کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ یہ نظام ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کرنے، اہم مقامات تک رسائی کو آسان بنانے اور  ڈرائیور کے رویئے پر نظر رکھنےکے ساتھ ساتھ میٹر میں ہیرا پھیری کو کم کرنے میں مدد گار  ثابت ہوگا۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ اس مصنوعی ذہانت کی وجہ سے گاڑی کا درجہ حرارت اور اس کے پرزوں کی حالت کے حوالے سے بھی معلومات میسر آسکیں گی۔

انتظامیہ نے اسمارٹ ٹیکسیوں کے سڑکوں پر آنے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا  ہے۔