LIVE

اغوا کا ڈرامہ رچا کر لڑکیوں کی آواز میں والدین سے تاوان مانگنے والا لڑکا پکڑا گیا

میاں عابد
August 07, 2022
 

فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے  بادامی میں 5 لاکھ روپے تاوان کے لیے لڑکےکے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 14سال کا خبیب لڑکیوں کی آواز نکال کر اپنے والدین کو بلیک میل کر رہا تھا، خبیب 5 اگست کو خود ہی غائب ہوا اور لڑکی کی آواز  میں باپ سے تاوان مانگا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکا دوست کے اسنوکرکلب سے ملا، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق خبیب کے اغوا کا مقدمہ اس کے باپ محمد سفیر کی مدعیت میں درج تھا۔