LIVE

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے میکرو اکنامک میں استحکام آئے گا: مفتاح

ویب ڈیسک
August 10, 2022
 


10 فیصد سپر ٹیکس صرف ایک سال کے لیے لگایا گیا ہے: وزیر خزانہ کی کاروباری شخصیات سے ملاقات میں گفتگو_فوٹو فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگست کے آخر میں آئی ایم ایف پروگرام بحالی سے میکرواکنامک میں استحکام آئے گا۔

مفتاح اسماعیل نے چیئرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کیپیٹل مارکیٹ اور شراکت داروں سمیت دیگر افراد سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میکرواکنامک استحکام کے لیے آئی ایم ایف کی عائد شرائط پر مکمل عملدرآمد کرلیا ہے، اگست کے آخر میں آئی ایم ایف پروگرام بحالی سے میکرواکنامک میں استحکام آئے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 10 فیصد سپر ٹیکس صرف ایک سال کے لیے لگایا گیا ہے۔