پاکستان مشکلات سے نکل گیا اب ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، مفتاح اسماعیل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ پاکستان مشکلات سے نکل گیا اب ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔

عالمی جریدے 'بلوم برگ' کو انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سخت اقدامات سے جولائی میں درآمدات 35 فیصد کم ہوئیں، روپے پر دباؤ کم ہوگا، قیمتوں میں اضافے سے بھی طلب کم ہوئی۔

 وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پرکرےگا، درآمدات میں کمی سے جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ہوگی، قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف سے قرض حصولی کے لیےکیا گیا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے قرض ادائیگیوں میں آسانی ہوگی۔

مزید خبریں :