LIVE

ڈنمارک پاکستان کو سود سے پاک 10 کروڑ ڈالر تک محدود قرض دے گا

ویب ڈیسک
August 10, 2022
 

وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں— فوٹو: پی آئی ڈی

وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت ڈنمارک سود سے پاک 10 کروڑ ڈالر تک محدود قرض دے گا۔

وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈنمارک سے پاکستان تک ٹیکنالوجی اور معلومات کی منتقلی میں بھی سہولت فراہم ہوگی،  فریم ورک معاہدے پر دستخط کے بعد سود سے پاک قرضوں میں 35 فیصد رعایت ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور ڈنمارک کی سفیر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق سے ڈنمارک کی سفیر لیز روزن ہولم کی ملاقات بھی ہوئی۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔