LIVE

ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کے 6 کھلاڑی شارٹ لسٹ

عتیق الرحمٰن
August 24, 2022
 

 پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے3 مرد اور 3خواتین سائیکلسٹ کو شارٹ لسٹ کیا ہےجن میں اسماعیل انور، عزت اللہ، نجیب اللہ، زینب رضوان، رابعہ غریب اور راجہہ شبیر شامل ہیں/فوٹوفائل

ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت  کے لیے پاکستان کے 6 کھلاڑیوں کو  شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے ۔

ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 17 سے 25 ستمبر تک آسٹریلیا میں منعقد ہوگی جس میں 4  رکنی ٹیم حصہ لیں گی۔

 پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ورلڈ روڈ چیمپئن شپ کے لیے 3 مرد اور  3 خواتین سائیکلسٹ کو شارٹ لسٹ کیا ہے جن میں اسماعیل انور، عزت اللہ، نجیب اللہ، زینب رضوان، رابعہ غریب اور  راجہہ شبیر شامل ہیں۔

فوٹوفائل

 ورلڈ چمپئن شپ میں 2 مرد  اور  2 خواتین سائیکلسٹ ملک کی نمائندگی کریں گے۔

 سیکرٹری پاکستان سائیکلسٹ فیڈریشن اور  سربراہ سلیکشن کمیٹی معظم خان کا کہنا ہے کہ ٹرائلز میں بہترین ٹائم اور اسپیڈ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جبکہ چیمپئن شپ میں شرکت سے پاکستان کی رینکنگ میں بھی بہتری آئے گی۔