LIVE

ویڈیو لنک پر جرح کیلئے میشا شفیع کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک
August 26, 2022
 

سپریم کورٹ نے علی ظفر سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں— فوٹو: فائل

جنسی ہراسگی کیس میں ویڈیو لنک پر جرح کیلئے میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ 2 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

میشا شفیع کی درخواست ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے علی ظفر سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔