LIVE

ویڈیو: کرکٹ کے شوقین آرٹسٹ کا بابر اعظم سے محبت کا انوکھا اظہار

ویب ڈیسک
September 14, 2022
 

کرکٹ کے شوقین ایک آرٹسٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر  اعظم سے اپنی محبت اور  پسند کا اظہار کچھ منفرد طریقے سے کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی آرٹسٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آرٹسٹ نے وائٹ بال سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پورٹریٹ بنائی۔

آرٹسٹ نے پہلے بال کو سیاہی میں ڈالا اور  پھر دور دیوار پر لگے کاغذ پر اس مہارت کے ساتھ بال ماریں کہ بابر اعظم کی پورٹریٹ  بن گئی۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے جبکہ آرٹسٹ کاکرکٹ سے لگاؤ اور  ہنر کی داد بھی دی جا رہی ہے۔