LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان

ویب ڈیسک
September 15, 2022
 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 584 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 25 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کےسودے ہوئے— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 239 پوائنٹس کمی سے 41772 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 584 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 25 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کےسودے ہوئے۔

شیئرز  بازار کے کاروبار کی مالیت 10 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے کم ہوکر 6885 ارب روپے ہے۔