LIVE

کراچی میں ڈینگی کیسز میں 100 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک
September 17, 2022
 

گزشتہ 24گھنٹوں میں 403 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ فوٹو فائل

کراچی میں ڈینگی کے وار تیزی سے جاری ہیں اور شہر میں ایک دن میں ڈینگی کیسز میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

طبی ماہرین کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 403 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسی حوالے سے ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ مریضوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے اور اسپتالوں پر ڈینگی مریضوں کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ  قومی ادارہ برائے صحت نے ڈینگی کے کسی نئے ویرینٹ کی تردید کردی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی وائرس کی چار قسمیں ہیں اور کوئی نیا اسٹرین یا ویرینٹ سامنے نہیں آیا۔