LIVE

پنجاب: تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
September 18, 2022
 

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ منشیات کا خاتمہ کرنے اور تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت قانونی سازی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022 کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے،جلد پنجاب اسمبلی سے منظورکرایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022 میں منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال پر کم از کم سزا دو سال قید اور زیادہ سے زیادہ عمر قید رکھنے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔