LIVE

سعودی فنڈ فارڈویلپمنٹ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی معیاد ایک سال بڑھادی

ویب ڈیسک
September 18, 2022
 

ڈپازٹس کی معیاد ایک سال بڑھانا پاک سعودی مضبوط خصوصی تعلقات کا عکاس ہے: اسٹیٹ بینک— فوٹو: فائل

سعودی فنڈ فارڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے پاکستان کیلئے اپنے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی معیاد ایک سال بڑھادی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی ڈپازٹس ملکی زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہیں اور  ایس ایف ڈی کے3 ارب ڈالرز ڈپازٹس کی معیاد 5 دسمبر 22 کو پوری ہورہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ ڈپازٹس کی معیاد ایک سال بڑھانا پاک سعودی مضبوط خصوصی تعلقات کا عکاس ہے۔