LIVE

دنانیر خود کو نظر لگنے سے بچانے کیلئے کیا کرتی ہیں؟

ویب ڈیسک
September 19, 2022
 

پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین نے بتایا ہے کہ وہ خود کو نظر لگنے سے کیسے محفوظ رکھتی ہیں۔

دنانیر نے گلوکارہ نمرہ رفیق کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں شرکت کی، دوران شو آڈینس میں بیٹھی ایک خاتون نے دنانیر  سے سوال کیا کہ آپ لوگ اسکرین پر اتنے اچھے لگ رہے ہوتے ہیں تو کیا آپ لوگوں کو نظر نہیں لگتی؟

خاتون نے یہ بھی پوچھا کہ آپ لوگ نظر لگنے سے کیسے بچتے ہیں؟

جواب میں دنانیر نے بتایا کہ 'مجھےنظر لگتی ہے، میری والدہ کہتی ہیں کہ تمہارا خون ہلکا ہے تو نظر بہت لگتی ہے'۔

دنانیر نے کہا 'میری نانی ہماری نظر پانی اور مرچوں سے اتارا کرتی تھیں، اس کے علاوہ ہمارے گھر میں ہرمل کو کوئلے پر جلا کر اس کی دھونی دی جاتی ہے کیونکہ ہرمل جراثیم کش ہوتا ہے'۔