LIVE

بابر اعظم عالمی رینکنگ میں مزید نیچے چلے گئے

ویب ڈیسک
September 21, 2022
 

بابر اعظم کی رینکنگ ایک درجے کم ہو گئی ہے اور وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں— فوٹو: فائل

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے  البتہ بابر اعظم کی رینکنگ ایک درجے کم ہو گئی ہے اور وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی  کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم دوسرے، بھارت کے سوریا کمار یادیو  تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی کی دوسری اور انگلینڈ کے عادل رشید کی تیسری پوزیشن ہے۔ آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔