LIVE

اسحاق ڈار کی واپسی کے ساتھ ڈالرکو بھی ریورس گیئر لگ گیا

ویب ڈیسک
September 26, 2022
 

فوٹو: فائل

اسحاق ڈار کی واپسی کے ساتھ ڈالر کو بھی ریورس گیئر لگ گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 6 روپے 90 پیسےکم ہوکر 237 روپے 50 پیسے ہے۔ 

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 63 پیسےکمی کے بعد 237 روپے 2 پیسے ہوگیا۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

آج 100 انڈیکس 531 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 151 پر بند ہوا ،کاروباری دن میں 100 انڈیکس 576 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

 بازار میں 21 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب 51کروڑ روپے سے زائد رہی،  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 71 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 761 ارب روپے ہے۔