23 ستمبر ، 2022
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں روپے کی گراوٹ کی لہر بالآخر 16 ہویں روز ٹوٹ گئی۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 239 روپے 65 پیسے ہے۔ انٹربینک کے کاروباری دن میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوا ہے البتہ کاروباری ہفتے میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 81 پیسے بڑھا ہے۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہو کر 244 روپے 40 پیسے ہے۔