کاروبار
Time 24 ستمبر ، 2022

سونے کی قیمت یکدم ہزاروں روپےکم ہوگئی

10 گرام سونے کا بھاؤ 3216 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 28 ہزار 686 روپے ہے— فوٹو: فائل
10 گرام سونے کا بھاؤ 3216 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 28 ہزار 686 روپے ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 3750 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 3216 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 28  ہزار 686 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2  ڈالر کم ہوکر 1642 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

مزید خبریں :