LIVE

دفاتر میں ویڈیوز بنانے والا کیسے اندر گیا؟ پی سی بی نے پتہ چلا لیا

ویب ڈیسک
September 28, 2022
 

ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے والا شخص پی سی بی کا ملازم نہیں: پی سی بی— فوٹو: اسکرین گریب 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویڈیوز کے معاملے پر ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان ہاؤس تحقیقات کی ہیں جس کے مطابق ویڈیو بنانے والا شخص پی سی بی کے ملازم کا مہمان تھا۔

پی سی بی کے مطابق ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے والا شخص پی سی بی کا ملازم نہیں جبکہ وڈیو بنانے والے شخص نے اپنے عمل پر معذرت کر لی ہے۔

پی سی بی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مواد بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی سی بی نے ملازم کے خلاف ڈسپلنری کارروائی شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ ویڈیو ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ایک صارف کی جانب سے مختلف اوقات میں پی سی بی دفاتر،گراؤنڈ اور این ایچ پی سی کی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی تھیں۔